کورونا وائرسکھیل

پاکستان سپرلیگ 6 ایڈیشن کے باقی میچز کا شیڈول تیار

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میچز سے قبل کھلاڑیوں کو سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہو گا، 22 مئی سے 28 مئی تک کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنا ہو گا اور  پھر 3 روز کی ٹریننگ کے بعد یکم جون سے میچز کا آغاز ہو گا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1381194677626494977

ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے پی سی بی نے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے  زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے اور  پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، میچز کراچی میں ہوں گے اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button