بلاگزعوام کی آواز

آخر ٹک ٹاک ایک جانی خطرہ کیوں بن گیا؟

رعناز

آج کل کا دور سوشل میڈیا کا ہے۔ ہر دوسرا بندہ سوشل میڈیا جیسے نشے کا شکار ہے۔ جس کو دیکھو تو کوئی فیس بک پہ لگا ہوتا ہے تو کوئی انسٹاگرام پر۔ کوئی واٹس ایپ کا دیوانہ ہوتا ہے تو کوئی ٹک ٹاک کا۔ خیر یہ تو ہو گئی سوشل میڈیا کی بات، مگر آج ہم اس بلاگ میں صرف ٹک ٹاک کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے کہ ٹک ٹاک ہے کیا؟ اس کے فائدے کیا ہیں؟ اس کے نقصانات کیا ہیں؟

ٹک ٹاک کو سب سے پہلے چینی ملٹی نیشنل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی نے بنایا تھا۔ اس کو 2017 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ ٹک ٹاک سوشل میڈیا کی ایک ایپلیکیشن ہے۔ اس کو استعمال کرنے والے لوگ 15 سے 60 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنا کر اسے اپلوڈ کرتے ہیں ،جس کو ٹک ٹاک کے سارے صارفین دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ویڈیو اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی۔ اس ویڈیو کے فائدے بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔

ٹک ٹاک کو سب سے زیادہ ہماری نوجوان نسل ہی استعمال کرتی ہیں۔ تقریبا 90 فیصد نوجوان نسل ٹک ٹاک کے استعمال کرنے والے صارفین ہیں۔ آج کل انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشن یہی ٹک ٹاک ہے۔ یقینا اس ٹک ٹاک کے فائدے اور نقصانات بھی ہوں گے۔ آئیے پہلے ٹک ٹاک کے فائدوں کی طرف چلتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے بہت سارے صارفین ایسے ہیں جو کہ بہت ہی اچھی اور فائدہ مند ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ جیسے کہ بہت سارے صارفین اس میں پروفیشنل لوگ ہوتے ہیں جو کہ جابز کے مواقع یا اور اہم معلومات ادھر ٹک ٹاک پر شیئر کرتے ہیں۔ جہاں سے بہت سارے  لوگ کو فائدہ پہنچتا ہے۔ جہاں سے انسان مختلف قسم کی نئی چیزیں سیکھتا ہے اور اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے۔

اسی طرح ٹک ٹاک سے بہت سارے لوگوں کو ذہنی سکون ملتا ہے۔ ان کے لیے ٹک ٹاک خوشی کا باعث بنتا ہے۔ بہت سارے لوگ ٹک ٹاک پر اپنی پسندیدہ میوزک پر بنائے گئی ویڈیوز کو دیکھتے ہیں۔ جس کی بنا پر ان کو ذہنی سکون ملتا ہے اور ڈپریشن اور انگزائٹی جیسی بیماریوں سے کافی حد تک چٹکارا پا لیتے ہیں۔

اسی طرح بہت سارے لوگ ٹک ٹاک کو ایک پلیٹ فارم کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔ جیسے کہ اگر کوئی آرٹ میں بہت زیادہ اچھا ہے تو وہ اپنے آرٹ کی ویڈیوز بنا کر پیسے بھی کما سکتے ہیں اور اپنی اس سکل کو آگے لوگوں تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔ صرف آرٹ نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری سکلز کو پروموٹ کرنے کے لیے ٹک ٹاک استعمال کیا جاتا ہے۔

ظاہر ہے ہر چیز کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں اگر میں کہوں کہ آج کل ٹک ٹاک بہت غلط طریقے سے استعمال ہو رہا ہے تو میرا یہ کہنا غلط نہ ہوگا۔

ٹک ٹاک کا سب سے بڑا نقصان بےحیائی پیھلانا ہے۔ آج کل ہر دوسرا بندہ پوری پوری رات لائیو ٹک ٹاک میں مصروف رہتا ہے۔ اس لائیو ٹک ٹاک میں وہ ایک دوسرے کو مختلف قسم کے چیلنجز دیتے ہیں۔ ایک دوسرے کو گالی  تک دیتے ہیں۔ چیلنج کے نام پر وہ ایک دوسرے سے ایسے ایسے کام کرواتے ہیں کہ وہ ادھر بیان  کرنے کے بھی قابل نہیں ہے تو آخر یہ بے حیائی ہے یا نہیں؟ جی ہاں بالکل ہے۔

ٹک ٹاک کا ایک اور نقصان یہ ہے کہ اس سے لوگوں کی موت تک واقع ہو جاتی ہے۔ کچھ وقت پہلے کا ہی واقعہ ہے کہ ایک لڑکا ٹک ٹاک بنا رہا تھا جس میں وہ ایسا پریٹنڈ کر رہا تھا کہ میں خود کو گولی مارنے والا ہوں۔ میں خودکشی کرنے والا ہوں۔ اس لڑکے کو یہ ٹک ٹاک پر پرینک کرنا اتنا بھاری پڑ گیا کہ اس نے واقعی میں خود کو گولی مار دی اور اس کی جان چلی گئی۔

بالکل اسی طرح بہت سارے لوگ پانی میں کھڑے ہو کے یا پانی کے کنارے کھڑے ہو کے مختلف قسم کے ٹک ٹاکس بناتے ہیں۔ اس ٹک ٹاک اور بے احتیاطی سے بہت سارے لوگ پانی میں گر جاتے ہیں اور پانی کے ساتھ ہی بہہ جاتے ہیں۔ افسوس اور نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ ٹک ٹاک کا یہ شوق اور جنون لوگوں کی جانیں تک لے لیتا ہے۔

صرف یہ نہیں ٹک ٹاک کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ ایک نشہ ہے، جو بھی اس کا عادی ہو جاتا ہے تو وہ پھر سارا دن صرف اور صرف ٹک ٹاک ہی دیکھتا رہتا ہے اور کسی بھی کام کاج کا قابل نہیں رہتا۔

خدارا ہمیں ٹک ٹاک کے اس غلط اور بے تحاشہ استعمال کو ختم کر دینا چاہیے۔ یہ ہمیں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے تباہ کر لیتا ہے۔ لہذا اس کا غلط استعمال ہمیں بند کر دینا چاہیے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button