بلاگزصحتعوام کی آواز

کیا آپ کو بھی چاکلیٹ پسند ہے؟

تحریر: رعناز

ہر انسان کسی نہ کسی چیز کا شوقین ہوتا ہے۔ کسی کو مختلف قسم کے کھانے پسند ہوتے ہیں تو کسی کو مختلف فلیورز کی آئس کریم یا شیکس۔ کسی کو میری طرح چاکلیٹ بہت پسند ہوتی ہے۔

ہر کسی کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے۔ اپنی ہی چوائس ہوتی ہے ۔لیکن میری زندگی تو بس چاکلیٹ سے شروع ہوتی ہے اور چاکلیٹ پر ہی آ کر رک جاتی ہے۔ صبح، دوپہر، شام بس میں چاکلیٹ ہی شوق سے کھاتی ہوں۔ رات کو میں اپنے ابو کا انتظار کرتی ہوں کہ کب وہ آئیں گے اور مجھے چاکلیٹ دیں گے۔ انہیں پتہ ہے کہ مجھے چاکلیٹ پسند ہے اس لیے وہ جب بھی رات کو گھر آتے ہیں تو وہ میرے لیے چاکلیٹ ضرور لے کر آتے ہیں۔ مجھے ہر وہ چیز پسند ہے جس میں چاکلیٹ شامل ہو جیسے کہ چاکلیٹ آئس کریم، چاکلیٹ کوکیز وغیرہ وغیرہ۔

اب آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آج میں یہ بلاگ چاکلیٹ پر کیوں لکھ رہی ہوں؟ یا میرے ذہن میں یہ خیال کیسے آیا ؟تو آئیے آپ کو بھی بتاتی ہوں کہ چاکلیٹ پر بلاگ لکھنے کا خیال کیسے آیا؟ دو دن پہلے میں اپنے موبائل پر واٹس ایپ سٹیٹسز دیکھ رہی تھی۔ ادھر ہماری ایک محترم میم نے چاکلیٹ کے حوالے سے سٹیٹس لگایا ہوا تھا ۔جس میں وہ اپنے گھر اور اپنے افس کی درازے دکھا رہی تھی جو کہ چاکلیٹ سے بھری ہوئی تھی۔

ہماری میم کو بھی شاید میری طرح چاکلیٹس بہت زیادہ پسند ہے۔ میں نے ان کے سٹیٹس پر کمنٹ کیا اور بتایا کہ مجھے بھی چاکلیٹس بہت زیادہ پسند ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے مجھ سے تو چاکلیٹس کے بغیر رہا نہیں جاتا۔ وہاں پر انہوں نے مجھے کہا کہ کیوں نہ تم چاکلیٹ یعنی اپنے اس شوق پر بلاگ لکھ ڈالو۔ میں نے کہا ہاں کیوں نہیں۔

اس وقت میرے ذہن میں یہ خیال بھی آیا کہ چاکلیٹ پر بلاگ لکھنے سے لوگوں کو پتہ بھی چلے گا کہ چاکلیٹ تیار کیسے کی جاتی ہے اور اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں۔ آئیے پہلے آپ کو بتاتی ہوں کہ چاکلیٹ ڈش کیسے بنائی جاتی ہے اور اس میں کون کون سے اجزاؑ استعمال ہوتے ہیں۔

پلین چاکلیٹ

کریم

کسٹرڈ (پہلے سے تیار شدہ)

کنٹینسڈ ملک

چاکلیٹ پاؤڈر

سب سے پہلے ہمیں ایک پین میں گرم پانی لینا ہوگا۔ پھر ایک پیالی میں رکھی ہوئی چاکلیٹ ہم اس گرم پانی میں رکھیں گے تاکہ یہ چاکلیٹ پگھل جائے۔ اس کے بعد اس چاکلیٹ میں ہم کسٹرڈ ڈال دیں گے جو کہ پہلے سے تیار ہوگا۔ دوسری طرف ہمیں کریم کو اچھے طریقے سے کنڈنسڈ ملک میں مکس کرنا ہوگا ۔پھر کنڈینسڈ ملک جس میں پہلے سے ہی کریم موجود ہوگی اس کو، اور پیالی میں موجود کریم کو ہم اچھے طریقے سے مکس کر دیں گے اور پھر فرج میں رکھ کر کسی بھی ٹائم ہم چاکلیٹ کے مزے لے سکتے ہیں۔

اچھا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ چاکلیٹ کے فوائد کیا ہیں؟ چاکلیٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کا موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے سے انسان خوش ہو جاتا ہے کیونکہ چاکلیٹ خوشی کے ہارمونز یعنی ڈوپامین سیکریٹ  کرنے میں مدد دیتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے سے انسان کی توانائی بڑھتی ہے۔ کیونکہ چاکلیٹ میں کیفین موجود ہوتی ہے جس سے انسان کو توانائی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کھانے سے خون کا بہاؤ بھی تیز ہوتا ہے جس کی بدولت ہمارے پھٹوں تک آکسیجن اچھے طریقے سے پہنچ سکتا ہے۔

چاکلیٹ خون کے جمنے کو روک سکتی ہے۔ چاکلیٹ  خون کے  بہاو کو تیز کر کے خون کے جمنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ چاکلیٹ ہمارے دماغی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔  چاکلیٹ دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد گار  ہوتا ہے۔ چاکلیٹ ہمارے جلد کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

چاکلیٹ کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ چاکلیٹ وزن میں اضافہ کرنے کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ یہ انسان میں چربی کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ چاکلیٹ زیادہ استعمال کرنے سے کیلوریز بھی بڑھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کا زیادہ استعمال شوگر کی مقدار میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دانتوں کو بھی خراب کر سکتی ہے۔   چاکلیٹ میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ چاکلیٹ میں منرلز اور وٹامنز کی کمی ہوتی ہے۔ اس لیئے اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔

اس لیے ہمیں چاکلیٹ کا استعمال کرنا چاہیے لیکن مناسب مقدار میں۔ تاکہ یہ ہمیں فائدہ تو دے سکے مگر نقصان نہیں۔

آخر میں، میں یہ بھی واضح کرتی چلوں کہ  ہر سال 9 فروری کو چاکلیٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

رعناز ایک ڈیجیٹل رپورٹر اور بلاگر ہیں۔

Show More
Back to top button