بلاگزلائف سٹائل

بچوں کا موبائل فون استعمال کرنا، والدین کے لئے کس طرح پریشانی کا باعث بن رہی ہے؟

ثمینہ

آج کے دور میں موبائل فون کا بہت استعمال ہو رہا ہے کیونکہ جہاں بھی نظر ڈالیں سب کے ہاتھوں میں موبائل فونز ہی نظر آئیں گے جبکہ ایسے کم والدین ہیں جو اپنے بچوں کو موبائل فون کے زیادہ استعمال سے منع کرتے ہیں۔

میں ایک سکول ٹیچر ہوں اور پلے گروپ کلاس کو پڑھاتی ہوں۔ میرا ایک سٹوڈنٹ ہے جو ہر وقت کلاس میں سویا رہتا ہے میں بار بار اسے اٹھانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن وہ اتنی گہری نیند میں ہوتا ہے کہ دوبارہ سو جاتا ہے، اس بچے کی وجہ سے میں بہت پریشان رہتی تھی اور ایک دن میں نے ان کے والدین کو کال کی تاکہ وجہ معلوم کرسکوں۔

والدہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افسردگی سے بتایا کہ بیٹا رات دیر تک موبائل فون استعمال کرتا ہے اور جب وہ ان سے موبائل لیتی ہیں تو بچہ رو رو کر اپنی حالت بری کر دیتا ہے۔ والدہ اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان تھی کہ میرے بیٹے کی پڑھائی موبائل فون کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے جبکہ انہوں نے مجھ سے گزارش کی کہ بچے کو کلاس میں سونے سے منع کریں اور انہیں سمجھائے کہ وہ موبائل فون کے استعمال سے منع ہو جائے۔

اس کے بعد میں نے کلاس میں بچوں کو ایک کہانی سنائی کہ جب کوئی بچہ موبائل استعمال کرتا ہے تو ان کی نظر خراب ہوجاتی ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ ہم کسی غار میں بیٹھے ہیں، ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے اور ہم ایک دوسرے کو بھی نہیں دیکھ سکتے۔

کہانی میں اور بھی ڈرانے باتیں کی جس کے بعد وہ بچہ ڈر گیا اور میرے پاس آکر کہنے لگا کہ ٹیچر میں آئندہ موبائل فون نہیں اٹھاوں گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے بچے بھی ڈر گے اور جب وہ اگلی صبح سکول آیا تو بلکل فرش لگ رہا تھا۔

اگلے دن بچے کی والدہ نے کال کرتے ہوئے مجھے دعائیں دی اور کہا کہ بیٹے نے کل سارا دن فون نہیں اٹھایا جبکہ رات کو بھی وقت پر سو گیا تھا۔

ہم سب کو چاہئے کہ بچوں کو موبائل فون کے استعمال سے دور رکھیں جبکہ بڑے بھی بچوں کے سامنے رات دیر تک موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ اس سے بچوں پر بھی بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔

میری گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پڑھائی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنے آنے والے  مستقبل کو اچھا بنا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button