بلاگز

”مجھے میرے شوہر، میرے اپنوں نے دھوکہ دیا ہے”

جویریہ

دھوکا دہی، دھوکہ میرے ساتھ ہوا ہے اس لئے میں جانتی ہوں کہ جب آپ کو کوئی دھوکہ دیتا ہے تو کیسے محسوس ہوتا ہے، آج سب کو بتانا چاہتی ہوں۔

دھوکہ کئی طرح کا ہوتا ہے جیسا کہ کسی لڑکی کو پیار میں دھوکہ دینا، کسی کو کاروبار میں دھوکہ دینا مگر میرے ساتھ ان میں سے کوئی نہیں ہوا بلکہ مجھے میرے اپنے شوہر نے دھوکہ دیا، میرے اپنوں نے مجھے کامیابی سے روکے رکھا۔

دراصل مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا اور میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی اور آگے بڑھنا چاہتی تھی، میں نے ایف اے پاس کر لیا تھا اور اس سال میں دوبارہ داخلہ لینا چاہتی تھی مگر میرے شوہر نے مجھے ریگولر جانے سے منع کیا، میں نے کہا ٹھیک ہے، اگر آپ لوگ مجھے ریگولر جانے نہیں دیتے تو میں پرائیویٹ داخلہ لے لوں گی، میں نے سوچا میں ریگولر نا سہی کم از کم پرائیویٹ تو پڑھ سکوں گی۔

میں نے کہا کہ مجھے داخلہ دلوا دو تو اس نے کہا کہ ابھی داخلے بند ہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے جب ہوں گے تو کروا لینا، اس نے کہا ٹھیک ہے، کچھ دن بعد پھر  ذکر کیا تو اس نے بتایا کہ داخلے تو ہو چکے ہیں تو میں نے کہا کہ چلو لیٹ داخلہ دلوا دو۔

میرے شوہر نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ت پر فضول میں خرچ کرتا پھروں، اس طرح کی کری کری اور بھی سنا دیں۔

کچھ دن بعد پتہ چلا کہ میرا داخلہ پیسوں کی وجہ سے رہ گیا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ مجھے بتا دیتے، میں امی سے پیسے لے کر آپ کو دے دیتی۔

خیر اسی چکر میں میرا ایک سال ضائع ہو گیا۔ ایک دن میں انہی سوچوں میں گم تھی، سامنے اخبار پڑا تھا، اسے دیکھ کر اچانک خیال آیا کہ میں رپورٹر بن کر اپنے جیسے دیگر لڑکیوں کے مسائل کو اجاگر کروں گی۔

یہی نہیں مجھے یہ خیال بھی آیا کہ رپورٹر بن کر کچھ پیسے کما لوں تو اپنے پیسوں سے داخلہ لے کر آگے پڑھوں گی اور اپنی ضرورت کے لئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button