بلاگز

‘وقت کے فرعونوں کے لئے موسیٰ کا ظہور خدائی طریقہ ہے’

سی جے فضل وہاب

ملک میں ہر طرف  اقربا ء پروری  اور رشوت ستانی  باقاعدہ ایک فیشن بن چکا ہے   جس   کی وجہ سے زیادہ تر  محروم طبقہ  متاثر  ہورہاہے جبکہ محروم طبقے کیلئے   آواز اٹھانے والا کوئی نہیں  ، ارباب اختیار اپنی آسائشوں  کو نعمت خداوندی سمجھ کر اس  سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔چونکہ وہ ارباب اختیار  بھی نہیں  سمجھتے  کہ ہم  کہاں سے شروع کریں کیونکہ  ووٹ اور الیکن  مقاربت   اس نظام  کو سدھارنے  میں  آڑے آرہی  ہے۔

آج ہر کسی نے خوف خدا  کو چھوڑ کر مصنوعی مہنگائی،ذرخیرہ اندوزی، رشوت اور اقرباء  پروری شروع کی ہے  جبکہ ان کو معلوم ہے  ان کا راستہ کوئی روکنے والا نہیں، لیکن  علامہ اقبال کے اس شعر  کے مصداق اب بھی  ایسے  لوگوں  پر واضح  ہوجاتی ہے کہ

‘یہ غازی یہ تیرے پر اسراد بند

جنہیں  تو نے  بخشا ہے ذوق خدائی

دو نیم ان کے ٹھوکر سے صحرا و دریا

سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے’

یہ ایک حقیقت ہے کہ اب  بھی ہمارے  ارد گرد  ایسے پراسرار  اور خوف خدا رکھنے والے موجود  ہیں  جو خدا کے بندوں  کی حقیقی خیر خواہ  ہے۔

مجھے  یہ بات کہنے میں کوئی ہچکچا ہٹ  محسوس  نہیں ہوتی  کہ غریب  عوام  کو ذہنی  اور معاشی طور پر مفلوج  کرنے والوں کیخلاف تاریخ  میں پہلی  بار ضلع باجوڑ کے ایک خاکسار اور حقیقی معنوں  میں عوام  کیلئے  انتہائی رحم دل افسیر اسسٹنٹ  کمشنر خار فضل  الرحیم نے بھیس بدل کر گاہک  کی شکل  میں  گرانفروشوں  اور ذخیرہ اندوزوں  کی کیخلاف  سخت  کارروائیاں شروع کی جس سے  ضلع بھر میں قیمتوں  میں استحکام آیا جس نہ صرف  عوامی سطح  پر  سراہا گیا بلکہ غیر ملکی میڈیا پر بھی اس کا ایک اچھا تاثر پیدا ہوا۔

اس ٹرینڈ کے بعد کچھ دن پہلے  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان  نے  ڈپٹی کمنشر  کے دفتر میں  بھیس بدل کر چھاپہ مارا   اور سرکاری اہلکاروں کو رشوت  کے مطالبوں  پر معطل کرکے  ان کیخلاف  انکوائری  کمیٹی بنائی۔

جب  میں نے یہ خبر پڑھی تو مجھے  اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کی کارروائیاں یاد آگئی جس کا  آغاز انہوں  نے رمضان المبارک  کے مہینے  میں  کیا تھا ۔  ہمیں ایسے نڈر اور بے باک  افسران پر فخر ہے جو مختلف  تنظیموں  اور سیاسی پارٹیوں کے دباؤ کو مستر دکرتے  ہوئے  عوام کی بھلائی کے لئے کام   کررہے ہیں۔ ہم وزیراعلی خیبرپختونخوا  محمود خان  اور اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم   کو بتانا چاہتے ہیں   کہ پوری قوم آپ کے ان کاوشوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی  ہے اور قوم کو ایسے مسیحاؤں کی ضرورت ہے۔

ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ آپ مسلسل اس طرح  کے اقدامات کو جاری رکھے  کیونکہ وقت کے فرعونوں  کے لئے موسیٰ کا ظہور خدائی طریقہ ہے  اگر دیگر افسران  بھی ان کے  نقش قدم پر چل کر قوم  کی بھلائی  کا سوچیں  تو یقینا آنے والی نسل  آپ کے ان اقدامات کو سنہری الفاظ میں لکھیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button