جرائمعوام کی آواز

لوئر دیر: عائشہ قتل کیس کا فیصلہ، تینوں مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں

زاہد جان

لوئر دیر کے علاقے جندول میں ایک سال قبل مدرسے میں پیش آنے والے زیادتی اور قتل کے  واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج ثمر باغ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو مختلف سزائیں سنا دیں۔

یہ بھی پڑھیے:  لوئر دیر، یتیم خانے میں جاں بحق ہونے والی بچی کی موت حادثہ یا قتل؟

تفصیلات کے مطابق، 24 مئی 2023 کو تھانہ منڈا میں درج مقدمہ نمبر 100 کے تحت مسماۃ عائشہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔ پولیس نے اس کیس میں مولانا ضیاءالحق حیدری، ثناءاللہ اور ابوبکر کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالت نے تمام شواہد اور دلائل کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مولانا ضیاءالحق کو 25 سال قید، ثناءاللہ کو تین سال، اور ابوبکر کو دو سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ہی پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا بھی حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:  لوئر دیر، 8 سالہ بچی عائشہ کے قتل کیس کے حوالے سے انکشافات

استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر عبیداللہ نے کی جبکہ کیس کی تفتیش ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفیع اللّٰہ کی قیادت میں مکمل کی گئی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن ٹیم نے مقدمے کی موثر پیروی کو یقینی بنایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button