جرائمعوام کی آواز

سوات: جوڈیشل کمپلیکس میں بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

رفیع اللہ خان

سوات کی تحصیل کبل میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لیے لائی گئی خاتون کو اس کے ہی بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مسماة (ر)، جو ننگولئی کی رہائشی تھیں، عدالتی حکم پر دارالامان گلکدہ میں مقیم تھیں اور انہوں نے اپنے بیٹوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو پیر کے روز کبل جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے لیے لایا گیا تھا جہاں پہلے سے موجود ان کا 22 سالہ بیٹے نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 37 سالہ مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کے لیے عمان میں مقیم ہے، جبکہ خاتون کے ماضی میں گھر سے بھاگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔ ان کی ایک شادی شدہ بیٹی بھی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

Rafiullah Khan

رفیع اللہ خان نے جرنلزم/میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں ماسٹر کیا ہے، "جواب تلاش کرنا، کہانیاں بانٹنا۔" حقائق سے پردہ اٹھانا اور پھر اسے بیانیہ کی شکل دینا ان کا خاصہ ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button