جرائمعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان: بارودی مواد تیار کرتے ہوئے دھماکا، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں کوٹ کنڈیان میں بارودی مواد (آئی ای ڈی) تیار کرتے ہوئے زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تینوں دہشتگرد آئی ای ڈی بنانے میں مصروف تھے، جس کے باعث وہ موقع پر ہی مارے گئے۔

پولیس نے ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کر لی ہے جن میں صاحب خان کا تعلق ضلع ٹانک جبکہ طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور سرچ آپریشن بھی شروع کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد کسی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے کہ اچانک مواد پھٹ گیا، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button