باجوڑ بم دھماکہ: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد جانبحق، 10 زخمی

باجوڑ تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر ناوگئی روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل، ایک پولیس صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ سرکاری گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نواگئی کی گاڑی نصب شدہ بم حملہ میں افسران کے ہمراہ 4 سرکاری اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ھے کہ ان جاں بحق افراد میں باجوڑ کے اے ایس نور حکیم، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار وکیل اور باجوڑ پولیس کانسٹیبل رشید شامل ہیں۔
واقعہ میں سرکاری اور سول کل 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہیں جبکہ سرکاری گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔