جرائمعوام کی آواز

خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی مقابلہ میں 2 دہشتگرد اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

بنوں: سی ٹی ڈی مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد حسین احمد اور انعام تورو عرف جہاد یار مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں کا تعلق کالعدم گروپ سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جانبحق

لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں گل باز دھقان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ جانبحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار گاؤں لونگ خیل سے تعلق رکھتے تھے اور ڈیوٹی کے لیے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے۔ مسلح حملہ آور شہداء کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

کرک: گھریلو تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے خاتون اپنے بیٹے اور دیور کے ہاتھوں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی، بھتیجے اور ایک رشتہ دار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button