جرائمعوام کی آواز

’’میں نے ثنا یوسف کو اس لیے قتل کیا کہ وہ مجھ سے ملنے سے انکار کر رہی تھی‘‘، ملزم عمر حیات کا اعتراف

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم عمر حیات عرف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ثنا یوسف کو اُس وقت قتل کیا جب انہوں نے ملاقات سے انکار کر دیا۔

عمر حیات نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات طے شدہ تھی، وہ پورا دن ان کا انتظار کرتا رہا لیکن ثنا یوسف نہ آئیں اور اسے واپس جانے کو کہا۔ ملزم کے مطابق وہ ان کے لیے سالگرہ کا تحفہ بھی لایا تھا، جو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا۔

بیان کے مطابق، 2 جون کو ثنا یوسف نے ایک بار پھر اسے ملاقات کے لیے بلایا لیکن ملنے نہیں آئیں۔ بار بار کے انکار پر مشتعل ہو کر ملزم ان کے گھر گیا اور غصے میں آ کر انہیں گولی مار دی۔

یاد رہے کہ ثنا یوسف کو 2 جون کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، واقعے کے بعد ملزم عمر حیات فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا تھا، جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button