جرائمعوام کی آواز

باجوڑ: بیوی کے قاتل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ضلع باجوڑ کی عدالت نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے فیصلہ تفتیشی ٹیم کی مؤثر تحقیقات کی بنیاد پر سنایا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سالارزئی پولیس اور تفتیشی ٹیم نے ایس پی انویسٹی گیشن نوید اقبال کی نگرانی اور آفیسر انویسٹی گیشن بخت زمان کی قیادت میں تفتیش مکمل کی۔ جس کے تحت ملزم کو اپنی بیوی کے قتل میں ملوث پایا گیا، جس کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے دستیاب شواہد اور پولیس تفتیش کی روشنی میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ رقم مقتولہ کے لواحقین کو ادا کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button