جرائمعوام کی آواز
پشاور: انٹیلیجنس آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے رنگ روڈ HBK ہائپر مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے BR SOC اور 162 وینگ کی نفری کے ہمراہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پر انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشتگرد حکومت کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے، جن کی تلاش میں سیکیورٹی ادارے کافی عرصے سے سرگرم تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے۔