جرائمعوام کی آواز

کرک: پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ، ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل

کرک کے نواحی علاقے طور ڈھنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول احمد زدہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ کراچی سے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے اپنے آبائی گاؤں آئے تھے، جہاں طور ڈھنڈ کے مقام پر ان پر فائرنگ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت احمد زادہ، ان کے بیٹے محمد اور اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے، اور تینوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتولین کے خاندان کے اندرونی تعلقات کشیدہ تھے، جس کے باعث دشمنی کا عنصر واقعے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button