جرائمعوام کی آواز

ٹانک: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پر دو دھماکے، عمارت کو شدید نقصان

افنان خان

ٹانک تھانہ گل امام کی حدود میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول اکبری (بوائز) پر نامعلوم افراد نے دو بارودی دھماکے کئے، جس کے نتیجے میں سکول کے ہیڈ ماسٹر آفس، اسٹاف روم اور کمپیوٹر روم مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکوں سے سائنس لیبارٹری اور متعدد کلاس رومز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے جمعرات کی شب اس وقت ہوئے جب سکول بند تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اکبری گاؤں کی آبادی تقریباً 15 ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہی واحد سکول ہے جہاں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ عمارت کو پہنچنے والے نقصان کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا متاثر ہونا یقینی ہے۔

علاقے میں آج سرکاری تعطیل ہونے کے باعث تاحال محکمہ تعلیم یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہو سکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button