جرائمعوام کی آواز

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے سفاکانہ قتل کی وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد میں دو روز قبل قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمر حیات نے پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو کرائے کی گاڑی اسلام آباد لائی۔ گرفتاری کے بعد جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے صرف چند سو روپے برآمد ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو ایک لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا رہا، جبکہ حقیقت میں اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 کا ملازم ہے۔

مزید انکشافات کے مطابق عمر حیات 2 جون کو صبح 5 بجے ثناء یوسف کے گھر کے قریب پہنچا اور کئی گھنٹے انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہونے پر مشتعل ہو کر اس نے مبینہ طور پر قتل کی واردات کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسے ملاقات سے انکار پر رنج تھا، جس پر اس نے فائرنگ کی۔

قتل کے بعد عمر حیات فرار ہو گیا۔ اس نے پہلے ایک بائیک رائیڈ بک کی، پھر ٹیکسی کے ذریعے لاری اڈے پہنچا اور وہاں سے بس کے ذریعے فیصل آباد چلا گیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی غیر حاضری پر مجسٹریٹ احمد شہزاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ "میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟” ان کا کہنا تھا کہ "ویسے تو پراسیکیوٹرز آتے نہیں، آج ہائی پروفائل کیس ہے تو سب پہنچ گئے ہیں۔” ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی غیر موجودگی کے باعث عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم کی شناخت پریڈ کی منظوری دے دی اور عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

جبکہ ثنا یوسف کے والد یوسف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button