جرائمعوام کی آواز
بنوں: تھانہ غوریوالہ کی حدود سے خاتون کی قتل شدہ لاش برآمد

ضلع بنوں کے علاقے تھانہ غوریوالہ کی حدود سے خاتون کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو پہلے گولی مار کر زخمی کیا گیا اور پھر ذبح کیا گیا ہے۔ موقع پر خاتون کے ساتھ دو چھوٹی بچیاں بھی موجود تھیں۔
تفصیلات کے مطابق قتل شدہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے اور لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ایک موبائل فون اور ذبح کرنے کے لیے لایا گیا چاقو بھی برآمد ہوا ہے، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔