جرائمعوام کی آواز

خیبر: جمرود میں نجی سکول کے استاد کا تشدد، جماعت پنجم کا طالبعلم جاں بحق

محراب شاہ آفریدی

خیبر کے علاقے سور کمر جمرود میں نجی سکول کے پرنسپل کے مبینہ تشدد سے جماعت پنجم کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ ڈی پی او خیبر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سور کمر کے بھاگیاری سکول میں جماعت پنجم کا طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان اسمبلی کے دوران معمولی بات پر پرنسپل وقار احمد کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ استاد ایک روحانی باپ ہوتا ہے، لیکن اس درندہ صفت شخص نے اپنے مقدس پیشے کو داغدار کیا۔ "ہم اس واقعے کو ایک مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کوئی تعلیم کے نام پر ظلم کرنے کی جرات نہ کرے۔”

Show More

محراب شاہ آفریدی

محراب شاہ آفریدی خیبر ضلع کے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی ہیں، جو دہشت گردی، انسانی حقوق, خواتین کی تعلیم اور خواتین کے حقوق جیسے حساس موضوعات پر رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وہ مختلف قومی و علاقائی میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، جن میں ٹرائبل نیوز نیٹ ورک (TNN)، روزنامہ آج، انڈیپنڈنٹ اردو اور بی بی سی پشتو شامل ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button