جرائمعوام کی آواز

دیر بالا: غیرت کے نام پر فائرنگ، خاتون اور 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون، اس کی 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نامعلوم شخص بھی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس حملے میں حملہ آور کی 8 سالہ بیٹی بھی گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاحال حملہ آور کی گرفتاری یا فرار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button