صحتعوام کی آواز

صحت کارڈ پلس میں چار مہنگے علاج شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام میں مزید چار مہنگے اور پیچیدہ علاج شامل کر دیئے ہیں، صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق اب جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری سمیت آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ پلس کے تحت بالکل مفت کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی سروسز کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، جس سے عام شہریوں کو مزید ریلیف ملے گا۔

صوبائی مشیر نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے کے 10.6 ملین خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے۔ 2016 سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 108 ارب روپے عوام کی صحت پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔

ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کو پورے ملک میں پینل پر موجود 753 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ صحت کارڈ سے متعلق معلومات کے لیے080089898  پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button