جرائمعوام کی آواز

خیبر: وادی تیراہ میدان میں فائرنگ، تین نوجوان قتل

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میدان میں مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں فائرنگ کر کے زنگی کلی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جانبحق نوجوانوں کی شناخت نوید ولد شیرغلام، ابرہیم ولد ڈاکٹر مصور، اور صمد ولد ساجی کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں نوجوان زنگی کلی کے رہائشی تھے۔

مقامی افراد کے مطابق نوید اپنی سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور شرپسندوں کے حملے میں نشانہ بن گیا۔ صمد اور ابرہیم کا تعلق رنڑاگل کے خاندان سے تھا، جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button