جرائمعوام کی آواز

بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار جانبحق، ایک زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نیو سبزی منڈی میں واقع پولیس چوکی پر دہشتگردوں کےحملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں چوکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، جس کے بعد وہ اندر داخل ہو کر سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار موقع پر جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث چوکی میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر بھی تباہ ہو گیا، جس کے باعث نیو سبزی منڈی اور اطراف کی بجلی منقطع ہو گئی۔ حملے کے دوران قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button