تعلیمعوام کی آواز

خیبر: کمیونٹی سکول میں داخلہ مہم، مگر سینکڑوں طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم

خادم خان آفریدی

ضلعی انتظامیہ خیبر کے تعاون سے اپر باڑہ میں چلنے والے کمیونٹی سکول درے وانڈی میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس باڑہ کی طرف سے داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اپر باڑہ کے مشران اور خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ پانچ کمیونٹی سکولوں میں تقریباً ساڑھے تین سو تک بچے و بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔جن کیلئے چھت ہے، نہ فرنیچر ہے اور نہ ٹاٹس ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خیبر جو تنخواہیں دے رہی ہیں وہ بھی انتہائی قلیل ہیں۔حکومت روزانہ داخلہ مہم کے لیے واکس اور پروگرامات کا انعقاد کرتی ہیں مگر یہاں پر ساڑھے تین سو کے قریب بچے و بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں مگر ان کیلئے سہولت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

اپر باڑہ میں دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن تعاون سے قائم پانچ کمیونٹی سکولز کو موجودہ وقت میں ضلعی انتظامیہ خیبر کے تعاون سے چلائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ایم پی اے و ڈیڈک چیرمین عبد الغنی آفریدی اور تحریک انصاف سپاہ یونٹ کے ساتھی خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر فیبریکیٹیڈ رومز لگانے کیلئے کوشاں ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد ان سکولوں میں فیبریکیٹیڈ رومز مہیا کرکے سکول ے ماحول کو بحال کیا جائے گا۔

سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس باڑہ کے تعاون سے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے ان سکولوں میں پڑھنے والے تقریباً تین سو پچاس بچوں و بچیوں کو کتب فراہم کی گئی جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے سٹیشنری وغیرہ بھی تقسیم کیے ہیں ۔

اس موقع پر مقامی لوگوں کے علاوہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین، تیراہ ملیشا 213 ونگ کے کیپٹن حماد، قومی مشران اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اور پرچم کشائی کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button