جرائمعوام کی آواز

بٹگرام: سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور سمیت پانچ بچے زخمی

بٹگرام کے علاقے پیرہاڑی میں نامعلوم افراد کی سکول وین پر اندھا دھند فائرنگ سے ڈرائیور سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان بٹگرام پولیس غلام نبی کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button