جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان/ لکی مروت: مسلح افراد گرفتار، لکی مروت میں ٹریفک پولیس حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیس اور مشکوک مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب لکی مروت میں ٹریفک پولیس کی موبائل کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان ڈیرہ پولیس کے مطابق شورکوٹ میں موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ان کے قبضے سے دو عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی جبکہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

ادھر ضلع لکی مروت کے درہ پیزو بازار کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس کی موبائل کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ صبح پانچ بجے کے قریب کیا گیا، جس میں ٹریفک انچارج عمران اور ڈرائیور اسلام الدین معمولی زخمی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس روزانہ صبح سویرے سڑکوں پر آ جاتی ہے جبکہ عام پولیس اہلکار شام ہوتے ہی تھانوں میں محدود ہو جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس پر اکثر بڑی گاڑیوں سے مبینہ لوٹ مار کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ حملے کے بعد مقامی پولیس اور فائربریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور گاڑی میں لگی آگ بجھائی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button