صحتعوام کی آواز

خیبر پختونخوا میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں سال 2025 کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کی تصدیق تورغر ضلع کی تحصیل کندھار کی یونین کونسل منجاکوٹ کے 11 سالہ بچے میں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پشاور کے مطابق کیس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) نے کی ہے۔ اس سے قبل رواں سال پہلا پولیو کیس جنوری میں ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔

اس نئے کیس کے بعد سال 2025 میں ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے، جن میں سندھ سے چار، خیبر پختونخوا سے دو، اور پنجاب سے ایک کیس شامل ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے ایک بار پھر ویکسینیشن مہمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button