عوام کی آواز

کیا سونا 4 لاکھ تولہ تک جائے گا؟ ماہرین نے خبردار کر دیا!

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔ پیر کے روز صرف ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

جنوری 2025 کے آغاز میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، مگر صرف تین ماہ کے عرصے میں اس کی قیمت میں 85 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی نہیں بلکہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ کر خریدنے کے رجحان کا نتیجہ ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تناؤ، یورپی یونین کی مالیاتی پالیسیوں اور بین الاقوامی بینکوں کی سونے کی خریداری میں تیزی نے عالمی منڈی کو متاثر کیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم شکارپوری کے مطابق امریکہ اور چین کی اقتصادی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس کا براہ راست اثر سونے کی طلب اور قیمت پر پڑا ہے۔ جس کے باعث سونے کی قیمت میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button