خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیر میں 24 ملی میٹر، کالام میں 22، تیمرگرہ میں 13 اور چترال میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ادھر، سب سے کم درجہ حرارت کالام اور مالم جبہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button