تعلیمعوام کی آواز

خیبر پختونخوا حکومت کا طلبہ کو مفت سکول بیگز اور کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں بچوں کو مفت سکول بیگز اور کتابیں فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد داخلہ مہم کو مؤثر بنانا اور غریب والدین پر معاشی بوجھ کم کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق، حکومت نے پیرنٹ ٹیچر کونسل کے سالانہ فنڈ میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جو اب 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے کئے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام بچے خوشحال اور تعلیم یافتہ بنیں۔ مریم نواز سے گزارش ہے کہ وہ بھی علی امین گنڈاپور کے اس عملی منصوبے کو کاپی کریں، تاکہ پنجاب کے بچوں کو بھی فائدہ پہنچے۔”

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button