جرائمعوام کی آواز

لکی مروت: میٹرک امتحان میں اشتہاری ملزم کی جگہ پرچہ دینے والا نوجوان گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل میں پولیس نے میٹرک کے امتحان کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا جو ایک اشتہاری مجرم کی جگہ پرچہ دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم جواد، سکنہ سرگہ خیرو خیل، مطالعہ پاکستان کا پرچہ محمد رومان نامی اشتہاری ملزم کی جگہ بیٹھ کر حل کر رہا تھا۔

امتحانی مرکز میں موجود سپرنٹنڈنٹ امتحانات ایس ایس محمد واجد نے امیدوار پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے شہباز خیل پولیس کو تحریری مراسلہ بھیجا۔ جس پر ایس ایچ او مظفر خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق محمد رومان قتل، اقدام قتل اور اغوا جیسے سنگین مقدمات میں اشتہاری ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے نوشہرہ کے میٹرک امتحانی مرکز نمبر 36 خویشگی میں امتحانی عملے کی غفلت کے باعث سوالیہ پرچہ وقت سے تاخیر سے آؤٹ کیے جانے پر تمام عملہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button