جرائمعوام کی آواز

پشاور میں علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ، منصوبہ بندی مقامی سطح پر ہونے کا انکشاف

پشاور میں علمائے کرام کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات کی منصوبہ بندی مقامی سطح پر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے بتایا کہ شہر میں ایک ماہ کے دوران 4 علما کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 3 علمائے کرام شہید جبکہ ایک زخمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے لیے تقریباً 8 کلومیٹر کے دائرے میں تیاری کی گئی تھی۔ جس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے ایف آئی اے کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اچینی کے علاقے میں شہید کیے جانے والے حافظ زاہد خان کو واقعے سے چند روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے فون کال موصول ہوئی تھی، جس کی تفتیش ایف آئی اے کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران کئی اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد اصل ملزمان تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button