تعلیمعوام کی آواز
میٹرک پرچہ آؤٹ ہونے کے دعوے بے بنیاد، چئیرمین کوہاٹ تعلیمی بورڈ

ابرار خٹک
کوہاٹ بورڈ کے زیر انتظام میٹرک امتحانات کے آغاز سے قبل ضلع کرک میں دسویں جماعت کا اسلامیات پارٹ ٹو کا پرچہ امتحان سے قبل آؤٹ ہونے والی خبروں کے حوالے سے چئیرمین کوہاٹ تعلیمی بورڈ امتیاز ایوب نے تردید کر دی ہے۔
چیئرمین کوہاٹ بورڈ امتیاز ایوب کے مطابق اس سال میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہو رہے ہیں، جن میں نویں جماعت کے 49 ہزار اور دسویں جماعت کے 51 ہزار طلبہ شامل ہیں۔
امتحانات کے لیے 319 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات، سی سی ٹی وی نگرانی، اور انسپکشن ٹیمز کی تعیناتی کی گئی ہے۔