عوام کی آوازمتفرق

‘واٹس ایپ میسجز کا مستقبل میں پیڈ ورژن متعارف کرایا جا سکتا ہے’

واٹس ایپ نے انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے براڈ کاسٹ میسجز کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسپام پیغامات کی روک تھام کی جا سکے۔ میٹا کے مطابق، آئندہ چند ہفتوں میں انفرادی صارفین کے لیے براڈ کاسٹ میسجز کی ماہانہ تعداد محدود کی جائے گی، جس کے تحت ہر ماہ 30 میسجز کی اجازت دی جائے گی۔

میٹا کا مزید کہنا ہے کہ اگر صارفین کو اس سے زیادہ میسجز بھیجنے کی ضرورت ہو، تو وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کا استعمال کر سکیں گے۔

اسی طرح کاروباری اکاؤنٹس کے لیے بھی ان اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس فی الحال لامحدود براڈ کاسٹ میسجز بھیج سکتے ہیں، تاہم مستقبل میں پیڈ ورژن متعارف کرایا جا سکتا ہے جس میں اضافی ٹولز کی سہولت ہوگی۔

آزمائشی دورانیے میں کاروباری ادارے 250 مفت میسجز بھیج سکیں گے، اور اس کے بعد اضافی میسجز کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹا واٹس ایپ بزنس ایپ کے لوگو کو بھی تبدیل کر رہا ہے، جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button