جرائمعوام کی آواز
بنوں: تھانہ میریان کی حدود میں ذاتی دشمنی کے باعث باپ بیٹا قتل

بنوں کے تھانہ میریان کی حدود سے دو افراد کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، انہیں اطلاع ملی کہ میریان جانی خیل روڈ پر دو افراد کی لاشیں پڑی ہیں۔ فوری طور پر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور قتل شدہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
مقتولین کی شناخت باپ بیٹے کے طور پر ہوئی ہے جن کے نام سیف اللہ اور منتظر ہیں۔ مقتولین کے قتل کا مقدمہ 4 مبینہ ملزمان کے خلاف تھانہ میریان میں درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کے ساتھ ان کی دشمنی چل رہی تھی۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، عید گاہ سے آج صبح کم سن بچے کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے مہینے میں پشاور، مردان، سوات، چارسدہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں قتل کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔