جرائمعوام کی آواز
بنوں/ چارسدہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

بنوں اور چارسدہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق، سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں آپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشتگرد بنوں میں اور 1 چارسدہ میں ہلاک کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق، بنوں میں ہونے والی کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔
چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔