جرائمعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان: خاندانی جھگڑے پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ میں تھانہ ٹائون کی حدود میں خاندانی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے میاں بیوی، ان کی بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار سمیت چار افراد جانبحق ہو گئے، جبکہ نو سالہ بیٹے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، شیرو کہنہ کے رہائشی 55 سالہ حافظ سعد اللہ ولد امان اللہ (قوم شیخ)، ان کی اہلیہ 37 سالہ گلشن بی بی، اور ان کی 12 سالہ بیٹی عائشہ بی بی کے علاوہ ان کے قریبی رشتہ دار 25 سالہ ابوبکر ولد مجید فائرنگ کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔ واقعے میں 15 سالہ محمد اسامہ ولد سیف اللہ اور نو سالہ بیٹا اویس ولد سعد اللہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس واقعے کی اطلاعات ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو عملے کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ واقعہ خاندانی تنازعے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کیس درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button