عوام کی آوازمتفرق

چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب، خلا میں رابطوں کا نیا سلسلہ شروع

چاند پر پہلی بار 4 جی موبائل نیٹ ورک نصب ہونے جا رہا ہے۔ امریکی کمپنی Intuitive Machines کا مشن "آئی ایم 2” 6 مارچ کو چاند پر لینڈ کرے گا اور "لونر سرفیس کمیونیکیشن سسٹم” (ایل ایس سی ایس) کی تنصیب کرے گا۔ اس منصوبے میں ناسا اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے شراکت داری کی ہے۔

ناسا کے مطابق، "آئی ایم 2” مشن 26 فروری کو اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔ اس مشن میں ایل ایس سی ایس کے ساتھ ساتھ ناسا کے مختلف پے لوڈز بھی شامل ہیں۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے چاند پر مختلف تجربات کیے جائیں گے، جن میں چاند کی سطح پر مواد کی منتقلی اور دیگر ڈیٹا کی ترسیل شامل ہے۔ یہ سسٹم چاند کی سطح پر موجود آلات اور مشن کے دوران آنے والی معلومات کو فوراً زمین تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد چاند اور دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المعیاد قیام کو ممکن بنانا ہے۔ ناسا اور نوکیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے نہ صرف چاند کی سطح پر موجود مشن کے آلات کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہوگا بلکہ خلا میں انسانوں کے قیام کے دوران ضروری خدمات جیسے انٹرنیٹ، ویڈیو کالز، اور ڈیٹا کی ترسیل بھی ممکن ہو سکے گی۔ یہ 4 جی نیٹ ورک خلا میں پہلی بار کام کرے گا اور خلا میں رابطوں کی دنیا میں ایک نیا باب کھولے گا۔

واضح رہے کہ چاند پر یہ 4 جی نیٹ ورک خلا میں پہلی بار کام کرنے والا سسٹم ہوگا، جو انسانوں کو رابطوں، تیز انٹرنیٹ اور دیگر خدمات فراہم کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button