جرائمعوام کی آواز
مالاکنڈ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا قتل

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا۔
لیویز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب قتل کے الزام میں قید قیصر نامی شخص ضمانت پر رہائی کے بعد اپنی ماں کے ہمراہ گاؤں ہاتھیان ضلع مردان جارہا تھا۔
درگئی میں نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جانبحق ہوگئے۔
لاشیں درگئی اسپتال منتقل کردی گئیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔