عوام کی آواز

واٹس ایپ کا نیا فیچر: وائس میسج ٹرانسکرپٹ،لیکن یہ فیچر کام کیسے کرے گا؟

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے ’وائس میسج ٹرانسکرپٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین موصول شدہ وائس میسجز کو سننے کی بجائے تحریری متن کی صورت میں پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ جدید فیچر خودکار طور پر وائس میسجز کو تحریری شکل میں تبدیل کر دیتا ہے، جو خاص طور پر دفاتر، میٹنگز یا خاموش مقامات پر کام آنے والا ہے جہاں آواز سننے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین پیغامات کو پڑھنے اور آسانی سے کاپی پیسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

اس فیچر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ وائس میسج کا ٹرانسکرپٹ صارف کے موبائل ڈیوائس پر ہی تیار ہوتا ہے اور اس دوران کسی سرور پر ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے وائس میسج اور اس کا متن مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے، اور صرف وصول کنندہ کو ہی اس تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

وائس میسج ٹرانسکرپٹ فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہو گا جو شور والے ماحول میں ہیں یا وہ خاموشی میں پیغامات پڑھنا ترجیح دیتے ہیں۔ اس فیچر کی بدولت متعدد زبانوں میں سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، جو عالمی سطح پر کمیونیکیشن کو مزید آسان بنائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button