عوام کی آواز
موٹروے ایم ون: غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثہ، تین افراد زخمی

غازی انٹرچینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حادثے کے مقام کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ بس میں 8 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے، اور یہ بونیر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔