جرائمعوام کی آواز

کرک: پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، دوسرا فرار

کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ خرم کے علاقے طوطکی میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایس ایچ او خرم معمول کے گشت پر تھے کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے اچانک پولیس پر حملہ کر دیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے شدت پسند کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی قیادت میں طوطکی کے پہاڑی علاقے میں فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والا شدت پسند پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک شدت پسند کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button