صحتعوام کی آواز

جنوبی وزیرستان: وانا ہسپتال کے ملازمین کا احتجاج، مریضوں کو مشکلات

سعید وزیر

جنوبی وزیرستان وانا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والا طبی مرکز جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث تباہی کی طرف گامزن , ہسپتال کے میڈیکل سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مرف (MRF) نامی این جی او کے کروڑوں روپے کے فنڈز کی ریلیز میں تاخیر کے سبب ہسپتال عملے نے مجبور ہوکر احتجاج شروع کر دیاہ ے،جس سے ڈائلیسز سمیت عام مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہسپتال کے میڈیکل ایم ایس حماد محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کی تنخواہیں بند ہے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہسپتال عملے کا احتجاج جاری ہے، تنخواہیں ریلیز نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند رہیں گی اس لئے ہسپتال کی سروسز معطل ہونے سے شہریوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا.

اے این پی کے سینئر رہنما ملک انور وزیر نے تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ صوبائی حکومت کے اشتراک سے 2021 سے مرف آرگنائزیشن ڈی ایچ کیو اسپتال چلا رہی ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت فوری طور پر بند تنخواہیں کیلئے فنڈز ریلیز کرے۔

مقامی افراد نے صوبائی حکومت، منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں اور مریضوں کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے ہسپتال میڈیکل سٹاف کی تنخواہوں کے فنڈز جاری کرانے میں مدد کرے۔

ملک معراج وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وانا میں صحت کے حوالے سے متعدد مسائل ہیں۔ واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا،جو کہ مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کررہا تھا، صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث تباہی کی طرف جارہا ہے۔

اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دی کہ صوبائی حکومت نے مرج ایریا عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور متعلقہ حکام نوٹس لے کر فوری اقدامات کریں تاکہ ہسپتال کی کارکردگی بحال ہوسکیں اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button