بلاگزعوام کی آواز

آخر پروفیشنلزم ہے کیا؟

ایزل خان

پیشہ ورانہ مہارت ایک ایسی خصوصیت ہے جو ہر کام کے میدان میں کامیابی کے لیے لازم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے کام میں مہارت رکھتے ہوں اور اپنے پیشے کی تمام جدید تکنیکی اور نظریاتی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں۔ پیشہ ورانہ مہارت بلاشبہ اعلیٰ معیار کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک کلیدی عنصر ہے، جس کا مقصد ایک ایسا ماحول بنانا ہوتا ہے جہاں ہر شخص اپنے اخلاقی اور پیشہ ورانہ اصولوں کی پابندی کرتا ہو۔

پروفیشنلزم کے کیا تقاضا ہے؟

اگر ہم پیشہ ورانہ مہارت کے تقاضوں کی بات کریں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے منتخب کردہ میدان (کام)میں ماہر ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اس مخصوص شعبے کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئیں اور اپنے آپ کو بہتر انسان بننے کے لئے مسلسل محنت کرتے رہیں۔

آپ اپنے آپ کو نئی ٹیکنالوجی اور تکنیکوں کے ساتھ ہم آہنگ رکھنا چاہئے تاکہ آپ جدید طریقوں کو اپنا سکیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ اچھے اخلاقی تعلقات بنانا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا بھی آنا چاہئے ۔ ان تقاضوں کی پابندی کر کے ایک پیشہ ور نہ صرف اپنے کیریئر کو اگے بڑھا سکتا ہے بلکہ اپنے ادارے کے لیے بھی ایک قیمتی، فایدہ مند انسان بن سکتا ہے۔

آج کل بہت سی لڑکیاں اور خواتین آنلائن کام کرتی ہے،جیسے کہ آنلائن کاروبار ،فری لانسنگ،نیٹورک مارکیٹنگ ،ٹیچنگ،اور بھی بہت سی آنلاین کام ۔۔۔

اس سے بہت سے لوگوں کو آنلائن کام کرنے کے مواقع کھل جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے اسکے ساتھ ساتھ ایک چیز بہت تیزی سے چل رہی ہے،  وہ ہے آنلائن ہراسمنٹ ، اس کے کونسی وجوہات ہوسکتی ہے؟

اس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہے،جیسے کہ حالات کا پیچیدہ ہونا، لوگوں کے رویوں میں تبدیلی، یا بعضی اوقات لڑکیاں اپنی مجبوریاں بتاتی ہے کہ ہم کیوں جاب کرنا چاہتی ہیں،جس کے نتیجے میں باس فری ہونی کے کوشش کرتا ہے، اور لڑکیوں کو سبز باغ دیکھاتے ہے۔

بعض کیسز میں یہ بھی ہوتا ہے، لڑکیوں کو کہتا ہے کہ میں آپ کے ضروریات پوری کرتا ہوں یا ہیلپ کرنا چاہتا ہوں،لڑکیاں دھوکہ کھا جاتی ہے۔

پھر باس مختلف ڈیمانڈز کرتے ہے،لڑکیاں پھنس چکی ہوتی ہے وہ ہر بات ماننے کے لئے تیار ہوجاتی ہے۔اسی طرح اور بھی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہے ۔

ایسی صورتحال میں لڑکیوں کو کیا کرنا چاہئے ؟

ایسی صورتحال میں، لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ اس کے علاوہ، آن لائن ہراسانی کی صورت میں فوراً متعلقہ ویب سائٹ پر رپورٹ کرنا اور اگر ممکن ہو تو قانونی مدد حاصل کرنے کے بارے میں بھی غور کرنا چاہئے۔

موجودہ قوانین کے تحت اپنی حفاظت کے حقوق کا علم بھی ہونا ضروری ہے اور لڑکیوں کو چاہئے کے اپنی بہن،بہائی اور والدین کو آگاہ کریں، والدین کو چاہئے کے متاثرہ لڑکی کی مدد کریں غصے اور سختی سے کام نہ لیں کیونکہ یہ مسئلہ بگاڑ سکتی ہے، ایسی طرح ‎ خواتین کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کو بہتر بنانا چاہیے۔

اس سے ان کی ذاتی معلومات صرف قابل اعتماد افراد تک محدود رہیں گی اور اجنبیوں کے لیے ان تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔

‎اور آن لائن خواتین کو محتاط رہنا چاہئے اور اپنی ذاتی معلومات جیسے ایڈریس، فون نمبر، اور ذاتی زندگی کے بارے میں کسی بھی غیر ضروری تفصیلات کو شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔

‎دھمکیاں اور توہین آمیز پیغامات رپورٹ کرنے چاہئے اگر کسی بھی خاتون کو آن لائن دھمکیاں یا توہین آمیز پیغامات ملیں، تو انہیں فوراً اس پلیٹ فارم کے انتظامیہ کو رپورٹ کرنا چاہئے تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

‎پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر محتاط رہنا چاہئے جب خواتین آن لائن نوکریوں کے لیے درخواست دیتی ہیں، تو انہیں ہمیشہ یقین دہانی کرنی چاہئے کہ جو کمپنی یا فرد ان سے رابطہ کر رہا ہے، وہ جائز اور قابل اعتماد ہیں۔ بے بنیاد اور مشکوک درخواستوں سے بچنا ضروری ہے

‎آن لائن خود کو مضبوط بنانا چاہئے خواتین کو اپنے حقوق اور آن لائن ہراسانی کے قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا مقابلہ کرسکیں اور فوری قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button