جرائمعوام کی آواز
ضلع کرم: سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ، پانچ اہلکار جان بحق، 15 زخمی

ضلع کرم: بگن میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ اہلکار جانبحق اور 15 زخمی۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں پھنسی ہوئی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو حملہ آوروں سے ریسکیو کرنے کی کارروائی کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
جانبحق ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائک قابل خان، لانس نائک عبدلرحمن، لانس نائک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں۔ زخمیوں میں حوالدار عظیم، نائک توصیف، نائک نیاز محمد اور لانس نائک ہارون شامل ہیں۔
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کر دیا۔ فائرنگ کے واقعات میں ایک ڈرائیور جان بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں دو خواتین سمیت کئی راہگیر اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔