جرائمعوام کی آواز

لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر اغوا

لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن وزیر کو نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل برمل کے علاقے شولام سے دو ساتھیوں سمیت اغوا کیا۔

وانا ٹریڈ یونین نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقامی ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ اگر سیف الرحمن وزیر اور ان کے ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب نہ کیا گیا تو علاقے کے عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال اس واقعے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اغواکاروں کی تلاش اور مغویوں کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button