عوام کی آواز

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے فروری کے لیے ایل این جی (لیکویڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹیجبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button