صحتعوام کی آواز

پاکستان میں فارمیسیز کے لائسنس کے قوانین میں سختی

پاکستان میں فارمیسیز کے لائسنسنگ قوانین میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق اب ہر فارمیسی پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی ہوگی۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکٹریٹس کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق، جو فارمیسیز کیٹگری میں رجسٹرڈ ہوںگی، ان میں فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ماضی میں جن فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز نے "ڈی فارمیسی” کی سندیں خرید رکھی تھیں، ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 90 فیصد میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز نے جعلی لائسنس خریدے ہوئے ہیں، جن کی ماہانہ پیمنٹ کی جاتی ہے، اور ان کے نام پر لائسنس بنے ہوئے ہیں۔ تاہم، ان فارمیسیز میں فارماسسٹ کام نہیں کرتے، بلکہ دکانوں کے مالکان خود کام کرتے ہیں۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈرگ انسپیکٹرز اور ہائر اتھارٹیز کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام فارمیسیز کا جائزہ لیں اور غیر قانونی فارمیسیز کو بند کریں۔ اگر مناسب چیکنگ کی جائے تو بڑی تعداد میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز بند ہو سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button