جرائمعوام کی آواز
کرک: تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کاروائی، پانچ دہشت گرد ہلاک

کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میرکلام میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر پہاڑی سلسلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ سے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس اور سی ٹی ڈی نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، مارے جانے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک اہم کمانڈر بھی بتایا جا رہا ہے، تاہم اس کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں ہو سکی۔