جرائمعوام کی آواز
کرک: چوکی پر حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

کرک کے علاقے بہادر خیل چوکی پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نمازہ جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی کوہاٹ، اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے بعد جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلامی دی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ کرک کے علاقے بہادر خیل میں رات کے وقت مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوئے جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں تیمور حیات، نقیب ڈرائیور اور ایلیٹ پلاٹون 46 کے عدنان شامل ہیں جو مانسہرہ کے رہائشی تھے۔